Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کیلئے یواے ای کے آرڈر آف دی یونین کا اعزاز

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان کی جانب سے آرمی چیف جنرل جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین کے میڈل سے نوازا گیا۔  آرمی چیف کو یہ میڈل دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔

پاک افواج کے شعبہ ذرائع ابلاغ (آئی ایس پی آر) نے سوشل میڈیا پر آرمی چیف کو میڈل ملنے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور پاک افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان 16 اگست بروز منگل کو مجلس قصر البحر ابوظبی میں اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر امارات کے صدر نے پاکستان کے آرمی چیف کو ‘آرڈر آف دی یونین’ اعزاز پیش کیا۔

شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان مشترکا تعاون کی جڑیں گہری کرنے کے سلسلے میں موثر کردار ادا کرنے اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں منفرد کوششوں کے اعتراف میں جنرل قمر جاوید باجوہ کو وسام الاتحاد اعزاز سے نوازا۔

یہ میڈل متحدہ عرب امارات کی جانب سے برادر اور دوست ممالک کے اعلی عہدیداروں کو دیا جانے والا ملک کا دوسرا بڑا اعزاز ہے۔

شیخ محمد بن زید ال نہیان نے کہا کہ امارات اور پاکستان کو گہرے تاریخی رشتے ایک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہیں۔ مختلف سطحوں پر دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنائے رکھنے کی مشترکہ خواہش باہمی رشتوں کے استحکام کا باعث ہے۔

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں