Search
Close this search box.

آئی سی سی کا ٹی20 ورلڈکپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، پاکستان کے 3 امپائرز شامل

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے 26 میچوں کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔ پاکستان کے احسن رضا، آصف یعقوب اور راشدریاض بھی میگاایونٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی کے پہلے راؤنڈ میں 20 امپائرز اور چھ میچ ریفریز فرائض انجام دیں گے۔ 5 امپائرز پہلی مرتبہ آئی سی سی ایونٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان کے احسن رضا، راشد ریاض اور آصف یعقوب کو امپائرز پینل میں شامل کیا گیا ہے۔ راشدریاض اور آصف یعقوب کو پہلی مرتبہ آئی سی سی ایونٹ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لئے دیگر میچ آفیشلز میں امپائرز کرس براؤن، کمار دھرماسینا، کرس گفانی، مائیکل گف، ایڈریئن ہولڈسٹاک شامل ہیں۔ جےرامن مداناگوپال، نتن مینن، سیم نوگاسکی اور اللہ الدین پالیکر بھی امپائرز پینل کا حصہ ہیں۔

جے رامن مداناگوپال، سیم نوگاسکی، اللہ الدین پالیکر بھی پہلی مرتبہ آئی سی سی ایونٹ میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون، جیف کرو، رنجن مدوگالے، اینڈریو پائکرافٹ، رچی رچرڈسن اور جواگال سری ناتھ شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے 29 جون تک امریکا کے 3 اور ویسٹ انڈیز کے 6 مقامات پر کھیلا جائے گا، امریکا کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں 55 میچز کھیلیں گی۔

جواب دیں

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں