Search
Close this search box.
Uncategorized @ur

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی، ڈالر 2 روپے 42 پیسے سستا ہوگیا

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو قرض کی رقم کی منظوری کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد پاکستانی روپے کی قدر بہتر ہورہی ہے۔ فاریکس انڈیکس ایسوسی ایشن کے مطابق آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ڈالر سستا ہونے لگا۔ 

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 42 پیسے کمی ہوچکی ہے اور اس وقت ڈالر 219 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ 10 دنوں سے مسلسل ڈالر مہنگا ہورہا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 511 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43016 ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کیلئے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے، رقم رواں ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کو غریب طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانا ہوگا جس کیلئے قرض کی منظوری دی گئی ہے، دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام بحالی کومثبت پیشرفت قرار دیا ہے۔

 

جواب دیں

Subscribe To Our Mailing List

Get the news right tn your inbox

Subscription Form Footer Style-2

کمپنی کے بارے میں

مقبول زمرے

فوری رابطے

X

اقسام

رابطہ کی معلومات

ہمیں فالو کریں