پاکستان میں یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتیں بڑھیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، ممکنہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 25 پیسے ہو جائے گی۔
ڈیزل کی قیمت میں 0.86 پیسے کا معمولی اضافہ متوقع ہے اور اس اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 285.56 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ بنیادی طور پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایک سفارش ہے۔ جس میں بیل آؤٹ پیکج کی آخری قسط کے اجراء کی شرط کے طور پر پیٹرول پر 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس دوبارہ نافذ کرنے کی سفارش کی گئی۔