پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے بڑھتا ہوا استعمال نوجوانوں میں مایوسی اور ڈپریشن جیسے مسائل بڑھنے کی وجہ بھی بننے لگا۔
جیو نیوز کے مطابق ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے حوالے سے امریکا کے ڈاکٹر ویویک مورتھی نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرنے صارفین میں ڈُپریشن جیسے مسائل بڑھ رہے ہیں۔
رپورٹ میں نوجوانوں میں مایوسی اور ڈپریشن بڑھنے کی وجہ پر تو روشنی نہیں ڈالی گئی مگر یو ایس سرجن جنرل کے خیال میں اس کی وجہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت گزارنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتوں کی جانب سے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے میں ناکامی ناقابل یقین ہے۔ وہ ایسے ڈیٹا کے منتظر ہیں جس سے ثابت ہو سکے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بچوں اور نوجوانوں کے لیے محفوظ ہیں۔
انہوں نے ایک تحقیق کا حوالہ بھی دیا جس کے مطابق امریکی نوجوان اوسطاً روزانہ لگ بھگ 5 گھنٹے سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں۔