Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایک وقت بہت ذہنی دباؤ کا شکار تھا، نادر علی کے پرینک نے میری زندگی بچائی، شیرافضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت معروف یوٹیوبر اور پرینک اسٹار نادر علی کے فین نکلے۔ شیرافضل مروت نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ نادر علی کے پرینکس نے انکی زندگی بچائی ہے۔

شیرافضل مروت نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ زندگی میں ایک وقت وہ بہت ذہنی دباؤ کا شکار تھے اور بہت زیادہ مسائل میں گھرے ہوئے تھے۔ اپنے ہوں یا پرائے سب انہیں بہت تنگ کرتے تھے۔

علاقے میں امن و امان کے مسئلے تھے اور والد صاحب کو قتل کردیا تھا۔ وہ ایک سے ڈیڑھ سال انتہائی تکلیف میں گزارے اور اس وقت ذہن بہت غلط خیالات آیا کرتے تھے لیکن پھر اللہ نے استقامت عطا کی۔

شیرافضل مروت نے بتایا کہ انہوں نے نادر علی کے پرینکس دیکھے اور وہ انکے فین ہوگئے۔ شیرافضل مروت کے مطابق نادر علی کے پرینکس نے ہی شاید انکی زندگی بچائی ہے۔

شیرافضل مروت نے اس حوالے سے بتایا کہ وہ کمپیوٹر پر نادر علی کے پرینکس دیکھتے ہیں اور انکا ایک ایک پرینک انہوں نے 50 سے 100 مرتبہ بھی دیکھا ہے۔ 

شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ انکی کبھی نادر علی سے ملاقات نہیں ہوئی اور کبھی ملنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ لیکن زندگی میں کسی ایک شخص کے فین ہیں تو نادر علی ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts