Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کی 47 میں سے 44 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری، حافظ نعیم کی نشست سمیت 3 نشستوں کے نتائج جاری نہیں ہوئے

الیکشن کمیشن نے قومی کے بعد کراچی کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے 47 میں سے 44 نشستوں کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے جبکہ 3 نشستوں کے نتائج روک لئے جس میں حافظ نعیم الرحمان کی نشست بھی شامل ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی سے صوبائی اسمبلی کی جاری کئے گئے نوٹیفکشن کی ان 44 نشستوں کے نتائج میں 25 میں ایم کیوایم پاکستان، 10 میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین، 8 میں آزاد امیدوار اور ایک میں جماعت اسلامی کا امیدوار کامیاب ہوا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس 84 پر پیپلزپارٹی کے محمدیوسف بلوچ، پی ایس 85 پر پیپلزپارٹی کے محمدساجد، پی ایس 86 پر پیپلزپارٹی کے غلام حیدر اور پی ایس 87 پر پیپلزپارٹی کے محمود عالم جموٹ نے کامیابی حاصل کی۔ پی ایس 88 پر آزاد امیدوار اعجاز خان کامیاب ہوا۔

پی ایس 89 پر پیپلزپارٹی کے محمدسلیم، پی ایس 90 پر ایم کیوایم پاکستان کے شارق جمال، پی ایس 91 پر جماعت اسلامی کے محمدفاروق، پی ایس 92 پر آزاد امیدوار واجدحسین، پی ایس 93 پر آزاد امیدوار ساجد حسین، پی ایس 94 پر ایم کیوایم پاکستان کے نجم مرزا کامیاب ہوئے۔

پی ایس 95 پر ایم کیوایم پاکستان کے محمدفاروق، پی ایس 96 پر آزاد امیدوار محمداویس، پی ایس 97 پر ایم کیوایم پاکستان کے شوکت علی، پی ایس 98 پر ایم کیوایم پاکستان کے ارسلان پرویز، پی ایس 99 پر ایم کیوایم پاکستان کے سید فرحان علی اور پی ایس 100 پر بھی ایم کیوایم پاکستان کے سیدمحمدعثمان کامیاب ہوئے۔

پی ایس 101 پر ایم کیوایم پاکستان کے معید انور، پی ایس 102 پر ایم کیوایم پاکستان کے محمدعامر صدیقی، پی ایس 103 پر ایم کیوایم پاکستان کے فیصل رفیق اور پی ایس 104 پر ایم کیوایم پاکستان کے محمددانیال کامیاب ہوئے۔ پی ایس 105 پر پیپلزپارٹی کے سعید غنی اور پی ایس 107 پر پیپلزپارٹی کے محمدیوسف نے کامیابی حاصل کی۔

پی ایس 108 پر ایم کیوایم پاکستان کے محمددلاور، پی ایس 109 پر آزاد امیدوار بلال حسین جدون، پی ایس 110 پر آزاد امیدوار ریحان بندوقدا، پی ایس 111 پر پیپلز پارٹی کے لیاقت علی آسکانی، پی ایس 112 پر آزاد امیدوار سربلند خان، پی ایس 113 پر ایم کیوایم پاکستان کے فہیم احمد اور پی ایس 114 پر آزاد امیدوار محمدشبیر کامیاب ہوا۔

پی ایس 116 پر پیپلزپارٹی کے علی احمد، پی ایس 117 پر ایم کیوایم پاکستان کے شیخ عبداللہ، پی ایس 118 پر ایم کیوایم پاکستان کے نصیر احمد، پی ایس 119 پر ایم کیوایم پاکستان کے علی خورشیدی، پی ایس 120 پر ایم کیوایم پاکستان کے محمدمظاہر عامر، پی ایس 121 پر ایم کیوایم پاکستان کے اعجاز الحق نے کامیابی حاصل کی۔

پی ایس 122 پر ایم کیوایم پاکستان کے ریحان اکرم، پی ایس 123 پر ایم کیوایم پاکستان عبدالوسیم، پی ایس 124 پر عبدالباسط، پی ایس 125 پر سیدعادل عسکری، پی ایس 126 پر ایم کیوایم پاکستان کے محمدافتخارعالم، پی ایس 127 پر ایم کیوایم پاکستان کے محمدمعاذ محبوب، پی ایس 128 پر ایم کیوایم پاکستان کے طحٰہ احمد خان اور پی ایس 130 پر ایم کیوایم پاکستان کے جمال احمد نے کامیابی حاصل کی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کراچی کی صوبائی نشست پی ایس 106، پی ایس 115 اور پی ایس 129 پر کامیاب ارکان کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے فارم 47 کے مطابق پی ایس 106 پر آزاد امیدوار سجاد علی، پی ایس 115 پر بھی آزاد امیدوار شاہ نواز جدون اور پی ایس 129 پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کامیابی حاصل کی ہے۔ 

کراچی سے صوبائی نشستوں پر کامیاب ہونے والے تمام آزاد امیدوار پاکستان تحریک انصاف کے اراکین ہے جنہوں نے پی ٹی آئی سے بلے کا انتخابی نشان لئے جانے کے باعث آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts