پاکستان میں 8 فروری 2024ء کو ہونیوالے پارلیمانی انتخابات کیلئے ٹک ٹاک نے غلط اور گمراہ کن معلومات سے نمٹنے اور پلیٹ فارم پر انتخابی شفافیت اور دیانتداری کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی کوششوں کا اعلان کر دیا ہے۔
مختصر ویڈیوز کے اس پلیٹ فارم کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے اقدامات،اس اہم مدت کے دوران،محفوظ، مستند اور قابل اعتماد معلوماتی ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے اس کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔
غلط اور گمراہ کن معلومات کی روک تھام کیلئے اپنے مضبوط عالمی فریم ورک کی بنیاد پر ٹک ٹاک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حقائق کی جانچ کرنیوالے ادارے ایجنسی فرانس- پریس کیساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ پاکستانی انتخابی تناظر کو خاص طور پر اْجاگر کیا جا سکے۔
علاوہ ازیں،ٹک ٹاک پلیٹ فارم کی شفافیت و دیانتداری کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان میں بھی مقامی کمیونٹی پارٹنرز کیساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ یہ شراکتیں ٹک ٹاک کو ممکنہ غلط معلومات کی نشاندہی کرنے، ان پر مناسب کارروائی کرنے اور اہم واقعات کے بارے میں اپنی کمیونٹی کیساتھ درست معلومات کی اشترا ک کرنے کے قابل بناتیں ہیں۔
ٹک ٹاک نے اپنے پلیٹ فارم پر پاکستان الیکشن سینٹر بھی قائم کیا ہے جس انگریزی اور اردو، دونوں زبانوں میں صارفین کو ووٹنگ کے طریقہ کار اورووٹ ڈالنے کے مقامات سمیت مستند معلومات فرہم کرے گا۔