کراچی میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیباحرکت کرنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں راہ چلتی خاتون کے ساتھ موٹر سائیکل سوار نے غیر اخلاقی حرکت کی ، سامنے آنے والی فوٹیج میں خاتون کو گلی میں اپنے بچے کے ہمراہ جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اسے میں موٹر سائیکل سوار شہری خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر کے فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے شکایت درج نہیں کرائی، فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
گذشتہ سال ستمبر میں بھی نارتھ کراچی سیکٹر 11بی میں موٹرسائیکل سوار اوباش نے خاتون کو ہراساں کیا تھا، خاتون کو ہراساں واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی ، فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح دیکھا جاسکتا تھا۔