Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں غیرقانونی غیرملکیوں کے انخلاء سے جرائم میں تیزی سے کمی آئی ہے، کراچی پولیس چیف

ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے شہرقائد میں غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آنے کا دعوٰی کیا ہے۔ کراچی پولیس چیف کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے انخلاء سے جرائم کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ شہرقائد سے غیرقانونی غیرملکیوں کے انخلاء کے آپریشن کے بعد سے 40 ہزار کے قریب غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا جاچکا ہے اور غیرقانونی طور پر مقیم افغانوں کی بے دخلی سے جرائم میں تیزی سے کمی آئی ہے۔  

کراچی پولیس چیف خادم حسین رند کا کہنا ہے کہ مسائل کا سامناضرور ہے مگر ہم حالات بالخصوص بھتہ خوری میں اضافے اور اغوا برائے تاوان کے واقعات سے سختی سے نمٹنے کے لئے پوری طرح سنجیدہ اور مخلص ہیں۔ 

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق ایسے تمام معاملات کو جارحانہ انداز میں نمٹانے کے لئے ایک کمیٹی پہلے ہی قائم کردی گئی ہے اور جلد ہی اسکے مثبت نتائج نظر آئیں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts