Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

جرمن ایجوکیشن سسٹم سے پاکستان کے طلباء فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جرمن سفیر کا وزیراعلی سندھ سے ملاقات میں اظہارخیال

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

وزیراعلی ہاؤس کراچی میں نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سے جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے ملاقات کی۔ جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ جرمنی کے ایجوکیشن سسٹم سے پاکستان کے طلباء فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سے جرمن سفیر الفریڈ گراناس کی ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے نگراں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں وہ جرمن سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔ 

نگراں وزیراعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے جرمن سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ ہم جرمنی کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے سیلاب کے بعد بحالی میں بہت مدد کی۔

جرمن سفیر الفریڈ گراناس کا کہنا تھا کہ جرمنی کی جانب سے 180 ملین یورو پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے دیئے گئے تھے۔ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز اور ملنسار ہیں۔

Advertisement

ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ اور جرمن سفیر نے اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام پر بات چیت کی جس پر جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ جرمنی کے ایجوکیشن سسٹم سے پاکستان کے طلباء فائدہ اٹجاسکتے ہیں۔ نگراں وزیراعلی سندھ نے بھی اس پر مذید کہا کہ پہلے زبان کا مسئلہ تھا لیکن اب جرمن زبان سیکھنے کیلئے سندھ میں ادارے موجود ہیں۔ 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement