Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سمیت سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے سے روکا جائے، عدالت میں دائر درخواست کی سماعت آج ہوگی

کراچی سمیت سندھ میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے 19 نومبر کو دوبارہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج پیپر آؤٹ ہونے کے باعث منسوخ کردئے گئے تھے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ دوبارہ لینے کے خلاف درخواست کی سماعت آج ہو گی۔ درخواست گزار طلباء نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پیپر آؤٹ ہونے میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔

طلباء کا کہنا ہے کہ ہم نے پوری تیاری اور محنت کے ساتھ ٹیسٹ دیا تھا تو جن کی وجہ سے پیپر آؤٹ ہوا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 19 نومبر کو دوبارہ ہونے والے ٹیسٹ کو روکنے کا حکم دیا جائے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts