Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

لبنان کے بعد شام کے بھی اسرائیل پر حملے، یمن کا بھی جنگ میں شامل ہونے کا عندیہ

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان شروع ہونے والی جنگ دیگر عرب ممالک تک بھی پھیلنے لگی۔ اسرائیل کے خلاف حملوں میں فلسطین اور لبنان کے بعد شام بھی شریک ہوگیا۔

لبنان کی حزب اللہ نے بم حملے میں اسرائیلی فوج کی گاڑی تباہ کردی جب کہ حماس کی جانب سے بھی اسرائیل پر راکٹ باری اور فائرنگ کی گئی۔

پانچ روز سے جاری آپریشن القدس فلڈ میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1200 سے زیادہ ہوگئی ہے جب کہ 3 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق شام کی جانب سے داغے گئے راکٹ کھلے علاقوں میں گرے ہیں۔

یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے بھی امریکا کو خبردار کیا کہ اگر امریکا اس جنگ میں شامل ہوا تو پھر یمنی شہری بھی فلسطینیوں کے دفاع میں پیچھے نہیں رہیں گے اور اسرائیل پربارود بھرے ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کیا جائے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement