Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

امید ہے ورلڈکپ میں پہلے میچ سے قبل حارث رؤف اور نسیم شاہ فٹ ہوجائیں گے، بابراعظم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ کے دوران انجریز کا شکار ہونے والے فاسٹ بولرز حارث رؤف اور نسیم شاہ کی صحتیابی اور اگلے ماہ سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق گفتگو کی ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پرامید ہیں کہ دونوں فاسٹ بولرز (حارث اور نسیم) ورلڈکپ میں 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف پہلے میچ سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

تاہم جب حارث رؤف اور نسیم شاہ کی غیر موجودگی میں دوسرے پلان سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے واضح جواب دینے کے بجائے صرف اتنا کہا کہ میں آپ کو بعد میں بتاؤں گا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا ابھی اپنا پلان بی آپ کو نہیں بتا سکتا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ حارث رؤف کی انجری کوئی بڑی نہیں ہے اور وہ ورلڈکپ سے پہلے مکمل فٹ ہو جائیں گے۔

نسیم شاہ کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا نہیں معلوم کہ نسیم شاہ کب تک فٹ ہوں گے لیکن مجھے امید ہے کہ وہ بھی ورلڈکپ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

Advertisement

قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز حارث رؤف اور نسیم شاہ بھارت کے خلاف میچ میں انجریز کا شکار ہوئے تھے، حارث رؤف پسلیوں میں تکلیف کے باعث بھارت کے خلاف اپنے اوورز کا کوٹا بھی مکمل نہیں کر سکے تھے جبکہ نسیم شاہ کندھے کی انجری کا شکار ہو کر ایشیا کپ سے باہر ہو گئے تھے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement