Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ملک میں ایک قوم، ایک قانون اور صرف پاکستان کے نعرے کی ہی گنجائش ہے، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ قانون کی عملداری سے مسائل کو حل کریں گے۔ ون نیشن ون لاہی رہے گا،کسی کو غلط فہمی ہے تو دور کرلے۔ 

انوار الحق کاکڑ نے گلگت بلتستان کے پہلے اور واحد امراض قلب اسپتال کے اوپی ڈی کا افتتاح کردیا، 50 بستروں پر مشتمل اسپتال امراض قلب کے علاج کی جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل قانونی کی عملداری اور آئینی طریقے سے ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر عناصرکو پورے معاشرے کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، حکمت اور ہمت کے ساتھ غلط فہمیوں کا خاتمہ کیاجائے گا۔ ملک میں ایک قوم ، ایک قانون اور صرف پاکستان کے نعرے کی ہی گنجائش ہے اگر کسی کوکسی اور سے کوئی امید،خوش فہمی یا غلط فہمی ہے تو وہ دور کرلے۔

وزیراعظم نے کہاکہ گلگت بلتستان مختلف رنگ ونسل کے لوگوں کا گلدستہ ہے، ایک دوسرے کے حقوق کو مساوی تسلیم کرنا معاشرے کی بنیاد ہے۔

قائداعظم کا پاکستان کےلئے جو وژن تھا اس کا عملی نمونہ ہمیں گلگت بلتستان میں نظر آتا ہے، ایک دوسرے سے مختلف نقطہ نظر رکھنے کے باوجود مل جل کر زندگی بسر کرنا انسانیت کی معراج ہے، ایک دوسرے کے حقوق کا احترام ضروری ہے، حقوق کے نفاذ کی ذمہ داری ریاست کی ذمہ داری ہے، اسے احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کےلئے یہی پیغام لے کر آیا ہوں کہ ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کرنا چاہئے۔اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ یہاں پر موجود بھائی چارے کو نقصان پہنچا سکتا ہے تو یہ اس کی بہت بڑی غلط فہمی ہے، وہ اپنی غلط فہمی دور کرلےاگر کسی وجہ سے کوئی غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں تو حکمت اورہمت کے ساتھ ان کو دورکیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کے حوصلے پہاڑوں کی طرح بلند ہیں ،گلگت بلتستان کے لوگوں کے درمیان جو محبت پائی جاتی ہے اس کی وجہ سے دنیا بھر سے سیاح اس علاقے میں آتے ہیں ۔

وزیراعظم نے کہاکہ گلگت بلتستان میں سڑکوں کے بنیاد ی ڈھانچے کو بہتر بنانا وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،مٹھی بھر عناصرکو پورے معاشرے کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہاکہ گلگت میں پی ٹی وی کے بیورو آفس کے قیام اورپی ٹی وی پر شینا اور بلتی زبان میں ٹاک شوز شروع کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ یہاں کے سیاسی ، معاشی اوردیگر مسائل کو اجاگرکیا جاسکے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts