کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ چند دنوں سے ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر آج بھی سستا ہوا اور اسکی قیمت گزشتہ 20 دنوں کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر آج بھی کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر کی قدر گرنے لگی۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر اب تک 1 روپے 41 پیسے سستا ہوچکا ہے اور اسکی قیمت 300 روپے سے بھی کم ہوکر 299 روپے 75 پیسے ہوگئی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر گزشتہ روز 301 روپے 16 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں گزشتہ روز ڈالر 4 روپے کی کمی کے بعد 300 روپے کا ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 370 روپے جب کہ یورو 316 روپے کا ہے، سعودی ریال 79 روپے اور اماراتی درہم 82 روپے کا ہے۔