Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے پولیس نے جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان شہر سے فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سمن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر شہر سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 3 ملزمان کو دھرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزمان جعلی کرنسی کےکاروبارمیں ملوث گروہ کےکارندے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو جعلی کرنسی بنانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لے کر غائب ہوجاتے تھے۔ ملزمان کی شناخت گلبدین عرف آصف، سلمان اور عبدالحمید کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار شدہ ملزمان کے قبضے سے جعلی کرنسی بنانے کےلئے کاغذ،ڈائی اور کیمیکل بھی برآمد ہوا ہے۔ تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے مدعی مقدمہ محمد سلیم سے بہانے بازی سے18 لاکھ  روپے لیے تھے، پیسے کاتقاضا کرنے پر جعلی کرنسی بنانے کا لالچ اور ڈائی فروخت کرنے کاجھانسہ دے رہے تھے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں میں آصف، حیدر، عامر ملتانی اور ظہیر عرف فرید شامل ہیں ۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts