Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جارہا ہے، وزیراعظم اور صدر مملکت کے پیغامات

پاکستان میں آج اقلیتوں کا قومی دن منایا جارہا ہے، یہ دن قائد اعظم کی 11 اگست 1947 کی تاریخ ساز تقریر کی یاد اور ان کے افکار کی روشنی میں منایا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آج سرکاری سطح پر اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے، یہ دن سنہ 2009 سے ہر سال 11 اگست کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا آغاز 2009 میں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کیا تھا۔

اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ غیرمسلم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں۔

وزیراعظم نے لکھا کہ اقلیتوں کے بغیر پاکستان کا تصور نامکمل ہے اور پاکستانی قومیت میں اقلیتوں کا بہت اہم حصہ ہے۔ اقلیتوں کی ترقی اور معاشرے میں ان کی شمولیت کے لیے مزید کاوشوں کے عزم کا عیادہ کرتا ہوں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اقلیتوں کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال 11 گست کا دن پاکستان میں اقلیتوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، آج کے اس پرمسرت دن کے موقع پر میں قوم کی تعمیر کے عمل میں اقلیتوں کے اہم کردار کو اجاگر کرنا چاہتا ہوں ، ہم ملکی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کا اعتراف کرتے ہیں اور انہیں اس پر سراہتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئین ِپاکستان میں ضمانت کردہ تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں، آئین تمام شہریوں کو ان کے مذہبی عقائد یا نسل سے قطع نظر سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts