Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

دریائے سندھ کی نایاب بلائنڈ ڈولفن کو نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر ہلاک کردیا

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

بلوچستان کی حدود  میں نامعلوم مسلح افراد  نے دریائے سندھ کی نایاب بلائنڈ ڈولفن کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے تحقیقات شروع کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کا کہنا ہے کہ راستہ بھٹک کر دریائے سندھ سے  بلوچستان میں داخل ہونے والی اندھی ڈولفن کو گولیاں مارنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

سندھ وائلڈ لائف ریسکیو ٹیم کو محکمہ انہار کے عملے کی جانب سے دریائے سندھ میں پائی جانے والی نایاب انڈس ڈولفن کی موجودگی کی اطلاع دی گئی، ریسکیو ٹیم وہاں پہنچی تو انڈس ڈولفن کے جسم پر گولیاں لگنے سے دو سراخ بنے ہوئے تھے اور وہ مرچکی تھی۔

جاوید مہر کے مطابق بلائنڈ ڈولفن  دریائے سندھ سے  راستہ بھٹک کر کیرتھر کینال کے ذریعے گینگ ریگولیٹر سے بلوچستان کی حدود میں داخل  ہوگئی تھی جسے نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ واضح رہے کہ گینگ ریگولیٹرز سکھر بیراج سے نکلنے والی کیرتھر کینال سے پانی بلوچستان کی حدود میں لے جاتا ہے۔

ماری جانے والی انڈس ڈولفن کی عمر تقریباً 16 سے 20 ماہ کے درمیان تھی۔ حکام کے مطابق وہ بلوچستان وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ سے رابطے میں ہیں اور وقوعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement