Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ملک میں امن کا قیام پولیس کی قربانی سے ہی ممکن ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاویدعالم اوڈھو

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ پولیس کی قربانی سے ہی ملک میں امن کا قیام ممکن ہوتا ہے۔

کراچی میں پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ یوم شہداء پولیس کے دن محنت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج کا دن پورے پاکستان کی پولیس کے ساتھ پورے ملک کے لئے اہم ہے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پولیس کی قربانی سے ہی ملک میں امن کا قیام ممکن ہوتا ہے، کراچی میں اغواء ، قتل، دہشتگردی کی صورتحال میں کم وسائل کے باوجود پیچھے نہیں ہٹے، 950 سے زائد کراچی میں پولیس افسران اور اہلکار شہید ہوئے۔

انکا کہنا ہے کہ پاکستان سندھ اور ملک کے ہر حصے میں پولیس نے قربانیاں دے کر امن قائم کیا ہے، پولیس اہلکاروں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اپنی جانیں دیکر امن لائے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مزید کہا کہ مشکل حالات میں سندھ پولیس نے ثابت قدمی سے حالات کا مقابلہ کیا۔ ہم اپنے شہیدوں کو نہیں بھولے، شہداء ہمارا فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن ایڈیشنل آئی جی کے پی کے سفر غیور کے نام سے منسوب ہے، ان کی بہادری پر کتاب لکھی جائے گی، 4 اگست کو وہ شہید ہوئے تھے اس لئے اس دن کو چنا گیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts