Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ہالی ووڈ اداکاروں اور مصنفین کی ہڑتال، 2001 کے بعد پہلی مرتبہ ایمی ایوارڈز کی تقریب ملتوی

ہالی ووڈ کے بڑے ایوارڈز میں سے ایک دی ایمی ایوارڈز 2023ء کی تقریب اداکاروں اور مصنفین کی ہڑتال کے باعث ملتوی ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دی ایمی ایوارڈز کی تقریب رواں سال ستمبر کے آغاز میں منعقد ہونا تھی جبکہ اسے 18 ستمبر کو نشر کیاجانا تھا۔ تاہم اب ایوارڈز کی اس تقریب کو ہالی ووڈ میں جاری اداکاروں اور مصنفین کی ہڑتال کے باعث ملتوی کر کے متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نئی تاریخوں کا اعلان ٹی وی کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہونے کے بعد کیا جائے گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ رائٹرز گلڈ آف امریکا اور اسکرین ایکٹرز گلڈ کا جاری تنازع آئندہ برس 2024 کے آغاز تک حل ہو جائے گا۔

رائٹرز گلڈ آف امریکا اور اسکرین ایکٹرز گلڈ کے ممبران 60 سال میں سب سے بڑے واک آؤٹ ہڑتال کر رہے ہیں، ہڑتال میں یونین کے لوگ انڈسٹری میں نہ کام کریں گے اور نہ ہی کسی ایوارڈ شو میں شریک ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کے مصنفین کی جانب سے یہ ہڑتال مئی سے جاری ہے جس میں اداکار بھی شامل ہو گئے تھے جنہیں تنخواہوں، کام کرنے کے حالات اور انڈسٹری کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر تحفظات ہیں جبکہ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ہڑتال سال کے آخر تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ ایمی ایوارڈز کی تقریب دو دہائی قبل 2001 میں امریکا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے بعد پہلی بار التوا کا شکار ہوئی تھی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts