Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سرجانی ٹاؤن میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 8 سالہ بچی اور ماں جاں بحق

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے ایک گھر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مبینہ طور پر گھر میں کرنٹ لگنے سے ماں اور کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر سیون ڈی میں برکت جنرل اسٹور کے قریب ایک گھر میں کرنٹ لگنے کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے اور اس افسوسناک واقعہ میں ماں اور بچی دنیا سے چل بسی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی عمر 8 سال تھی جسکی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بچی کی ماں کی شناخت 25 سالہ مہک زوجہ کامران کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ گھر میں بجلی کے سوئچ سے کرنٹ لگنے کا بتایا جارہا ہے۔ دونوں ماں بیٹی کی لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد جاں بحق ہونے والی ماں اور بیٹی کے اہلخانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے جبکہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد گھر کے باہر جمع ہوگئی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts