Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جناح اسپتال سے موٹرسائیکلوں کی چوری میں سیکیورٹی گارڈز ملوث نکلے

کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال (جناح اسپتال) سے موٹرسائیکلوں کی چوری میں سیکیورٹی گارڈز کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس نے جناح اسپتال کی سیکیورٹی پر مامور 3 پرائیوٹ گارڈز کو گرفتار کیا ہے جن کے پاس سے اسپتال سے چوری شدہ 4 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان جناح اسپتال میں بطور سیکیورٹی گارڈ تعینات تھے۔ ملزمان جناح اسپتال کی پارکنگ سے موقع پاکر موٹرسائیکل چوری کرلیتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت جبران، غلام رسول اور رب نواز کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts