Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر قطر جانے والا ایرانی شہری گرفتار

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر قطر جانے والے ایرانی شہری کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی آے) کے امیگریشن سیل نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کی جس میں ایک ایرانی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جو جعلی پاکستانی سفری دستاویزات پر ملازمت کے لیے قطر جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شہری کی شناخت جاسم کے نام سے ہوئی اور جاسم کا تعلق ایران سے ہے۔ جاسم نامی ملزم کے موبائل فون کے معائنے کے دوران ڈیٹا میں ایرانی شہریت کی دستاویزات بھی موجود تھیں۔

 ملزم اپنے پاس موجود پاکستانی سفری دستاویزات پر درج رہائشی پتے اور اہل خانہ کی تفصیلات کے حوالے سے جوابات دینے سے قاصر رہا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے پاکستانی سفری دستاویزات مبینہ طور پر انسانی اسمگلر کی مدد سے حاصل کی تھیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ  ملزم کو حراست میں لیے جانے کے بعد مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement