پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عید کی تعطیلات کے دوران کسٹم کے مال خانے سے کروڑوں کی منشیات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) ہیڈ آفس کراچی پورٹ کیماڑی کے مال خانے میں مبینہ طور پر عید کی تعطیلات کے دوران چوری کی واردات ہوئی۔
رہورٹ کے مطابق مال خانے سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات چوری کرلی گئیں۔ چوری ہونے والی منشیات میں آئس، ہیروئین، کوکین اور چرس شامل ہیں۔
جیو نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منشیات چوری ہونے کے ساتھ ساتھ کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے 2 اعلیٰ افسر بھی لاپتہ ہیں جنکی شناخت کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے سپرنٹنڈنٹ طارق محمود اور یاورعباس کے نام سے ہوئی ہے
دونوں افسران سے گزشتہ سہ پہر تین بجے سے رابطہ نہیں ہو رہا، افسران کے موبائل فونز کھلے ہیں مگر کال ریسیو نہیں ہو رہی۔ اس حوالے سےکسٹمز ترجمان نے موقف دینے سے انکارکیا ہے۔