Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں 2023 میں 83 ہزار سےزائد ڈائریا کے کیسز رپورٹ، 53 افراد ہیضہ کا بھی شکار

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ڈائریا اور ہیضہ کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ رواں سال اب تک 83 ہزار سے زائد ڈائریا جبکہ 53 ہیضہ کے کیسز بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں رواں سال 83 ہزار سے زائد افراد ڈائریا کا شکار ہوئے جس میں سے سب سے زیادہ ضلع وسطی اور ضلع کورنگی میں سب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع وسطی میں سب سے زیادہ 32 ہزار57 ڈائریا کے کیسز سامنے آئے جبکہ سب سے کم 3 ہزار952 ڈائریا کے کیسز ضلع کورنگی میں رپورٹ ہوئے۔

صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی کے ضلع غربی میں ڈائریا کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہزار 486 ہے جبکہ ضلع جنوبی میں 6 ہزار834 ، ضلع کیماڑی میں 4 ہزار535 اور ضلع شرقی میں 8 ہزار 952 کیسز سامنے آئے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts