Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پاکستان میں مون سون سیزن کا آغاز ہوچکا ہے اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کل سے تیز بارشوں کا امکان ہے۔ شہرقائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی بھی آسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں مشرقی اور شمال مغربی سندھ میں آج سے داخل ہوسکتی ہیں جو بتدریج سندھ میں پھیل جائیں گی۔

کراچی میں ابھی ہوا میں نمی کاتناسب 73 فیصد ہے اور 16 کلو میٹرکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، کراچی میں آج درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بھی کل سے 9 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں بھی کل سے 9 جولائی تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی۔ لاہور میں موسلادھار بارش سے سات افراد جاں بحق ہو گئے، آج بھی لاہور میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts