Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

عازمین حج کو لے کر کراچی کی پہلی پرواز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

قومی ایئرلائن کا بعد از حج آپریشن آج شروع ہوگیا۔ فریضہ حج ادا کرنے والے حجاج کرام کو لے کر پی آئی اے کی فلائٹ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پہنچ گئی۔ 

پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 832 سے 363 عازمین حج کو کراچی پہنچایا گیا۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضہ حج ادا کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ہار پہنائے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ انہوں نے تمام حاجیوں سے خیریت دریافت کی۔ تمام حجاج کرام کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کیلئے، پاکستان کی معیشیت کیلئے بہت دعائیں کیں۔ کچھ لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہی وہ جذبہ ہے جس سے ہم پاکستان کو اور ترقی دے سکتے ہیں۔ وہ تمام حجاج کرام کے ساتھ پورے پاکستان کو حج اور عید کی مبارکباد دیتے ہیں۔

حجاج کرام کو لے کر قومی ایئرلائن کی ایک فلائٹ لاہور جبکہ ایک اسلام آباد بھی پہنچ چکی ہے جبکہ آج شام عازمین حج کی ایک پرواز پشاور بھی پہنچے گی۔

Advertisement

پہلے روز پی آئی اے کی تمام پروازیں جدہ ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی ہیں۔ پی آئی اے مجموعی طور پر 268 پروازوں کے ذریعے 61 ہزار 467 حجاج کو لے کر سعودی عرب سے پاکستان پہنچائے گی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement