Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں عیدالاضحٰی کیلئے سیکیورٹی انتظامات، ساڑھے 16 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے

کراچی پولیس نے عیدالاضحٰی کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔ عید الاضحٰی پر شہر بھر میں سیکیورٹی کیلئے ساڑھے 16 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں عید الاضحیٰ کے موقع پر بالخصوص نمازِ عید کے اجتماعات کے سلسلے میں شہر بھر میں 16ہزار 7 سو 84 پولیس افسران اور اہلکار تعینات ہوں گے۔

ایسٹ زون میں 6 ہزار 2 سو41 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ ویسٹ زون میں 6 ہزار 4 سو 44 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ ساؤتھ زون میں 4 ہزار 99 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

شہر کے تینوں زونز میں مجموعی طور پر 4341 مساجد، امام بارگاہوں، عید گاہوں اور جماعت خانوں میں نماز عید پڑھائی جائیگی، تمام مرکزی مساجد، امام بارگاہوں اور عید گاہوں سمیت دیگر کھلے مقامات کی نماز عید سے قبل سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق عید کے تینوں دنوں میں ضلعی وائرلیس کنٹرول رومز پر متعلقہ ایس ایچ اوز نماز عید کے آغاز تا اختتام کی تفصیلات با قاعدہ نوٹ کرائیں گے جبکہ کڑی نگرانی اور علاقوں میں ریکی کی بدولت جرائم کے خلاف تمام تر مجموعی امور کو بھی انتہائی مربوط اور موثر بنایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ایسٹ ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز کے مختلف اضلاع کے تھانوں کی حدود میں مجموعی طور پر 3664 مساجد، 447 عید گاہوں، کھلے مقامات، 230 امام بار گاہوں اور جماعت خانوں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کے جوان تعینات ہوں گے۔

مجموعی ڈپلائمنٹ کے علاوہ ریپڈ رسپانس فورس کی چھ پلاٹونز جبکہ ضلعی پولیس ہیڈ کوارٹرز کی ریز رو پلاٹونز بھی بطور اضافی نفری سیکیورٹی فرائض دیں گی۔ 

آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ متعلقہ علاقوں میں رینڈم اسنیپ چیکنگ، گشت اور دیگر ضروری سیکیورٹی اقدامات کر کے امن کی مجموعی صور تحال کو کنٹرول میں رکھا جائے اور بالخصوص ڈیوٹی پوائنٹس کو کسی بھی صورت خالی نہ چھوڑا جائے تاکہ عید کے تینوں دنوں میں سیکیورٹی کے مسلسل اقدامات کو فول پروف بنایا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق آئی جی نے ٹریفک پولیس کو بھی عید کے موقع پر ٹریفک کی بلا نقطل روانی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button