اسلام آباد موٹروے ایم 2 سالٹ رینج کلرکہار کے مقام پر گزشتہ بس کی تیزرفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں 13 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے موٹروے حکام کو قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔
کلرکہار کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث بس ٹرن لیتے ہوئے بے قابو ہوگئی اور رکاوٹوں سے ٹکراتی ہوئی دوسری سڑک پر جاگری۔ حادثہ میں 13 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہیں۔ حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹج بھی منظر عام پر آچکی ہے۔
CCTV Footage of today’s accident on Motorway at Kalar Kahar. pic.twitter.com/eyNNOC682p
— Islamabad Updates (@IslamabadViews) June 17, 2023
موٹر وے ایم 2 سالٹ رینج کلرکہار کے مقام پر پیش آنے والے بس حادثے کا مقدمہ ڈرائیور، مالک اور دیگر کے خلاف درج کر لیا گیا۔ مقدمہ تھانہ کلر کہار میں قتل بل سبب کی دفعہ ، غفلت و لاپرواہی سے ڈائیونگ کرکے نقصان پہنچانے کی دفعات اور اعانت جرم دفعہ کے تحت درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں بس ڈرائیور فرحت عباس شاہ، شالیمار کمپنی کی بس کا مالک اکرم، اڈہ منیجر عنصر، شالیمار کمپنی جھنگ کا مرکزی اڈہ منیجر میاں حیدر اور موٹر وہیکل ایگزیمینر بھی نامزد ہے۔
متن ایف آئی آر کے مطابق مسافر نے بتایا کہ بس راولپنڈی اڈے سے روانہ ہونے لگی تو تب ہی خراب تھی، بس خرابی کا ڈرائیور، شالیمار کمپنی کی بس کے مالک اور راولپنڈی کے اڈہ منیجر کو آگاہ بھی کیا گیا مگر کسی نے توجہ نہ دی۔
راستے میں بس خراب ہونے کے باعث ٹھیک سے نہ چل پائی اور کلرکہار کے قریب ڈرائیور کی غفلت سے حادثے کا شکار ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ حادثے میں تین بچوں اور پانچ خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے۔
کلر کہار پر بس حادثے کے نتیجے میں ضائع ہونے والی انسانی جانوں پر دلی طور پر رنجیدہ ہوں۔ سالٹ رینج پر حادثات کا تواتر کے ساتھ ہونا پریشان کن ہے۔ موٹروے حکام اس امر کو یقینی بنائیں کہ موٹر وے پر چلنے والی گاڑیاں سفر کے قابل ہوں اور ڈرائیور حضرات ڈرائیونگ کے تمام معیارات پر پورے…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 18, 2023
وزیراعظم شہباز شریف نے کلر کہار بس حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ میری ہمدردیاں کلرکہار حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے ہیں۔ موٹروے حکام اس امر کو یقینی بنائیں کہ موٹروے پر چلنے والی گاڑیاں سفر کے قابل ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ میں کہا کہ کلرکہار بس حادثے کے نتیجے میں ضائع ہونے والی انسانی جانوں پر دلی طور پر رنجیدہ ہوں، سالٹ رینج پر حادثات کا تواتر کے ساتھ ہونا پریشان کن ہے۔