Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

چیف جسٹس سے اظہاریکجہتی کیلئے عوام ہفتے کو گھروں سے باہر نکلیں، عمران خان کی اپیل

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوام سے ہفتہ کو چیف جسٹس عمرعطاء بندیال سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بروز ہفتہ نماز مغرب سے ایک گھنٹہ پہلے ہر شخص اپنے گھروں، گلی، محلوں سے چیف جسٹس کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور آئین کی حکمرانی کے لئے باہر نکلے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک تاریخ کے ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، پاکستان میں تاریخی مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے، ہمارے ملک پر مافیا کا قبضہ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ اس حکومت کو الیکشن میں شکست کا خوف ہے، حکومت پاکستان کا آئین اور سپریم کورٹ تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ مافیا چیف جسٹس اور ججز کے خلاف پروپیگنڈہ کررہا ہے، میں قوم سے اپیل کرتا ہوں بروز ہفتہ نماز مغرب سے ایک گھنٹہ پہلے ہر شخص اپنے گھروں، گلی، محلوں سے چیف جسٹس کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور آئین کی حکمرانی کے لئے باہر نکلے۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور پشاور میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور وہ لاہور میں ہونے والی ریلی کی قیادت کریں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ریلیوں کا مقصد چیف جسٹس عمرعطا بندیا کو بچانا ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement