Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

حج آپریشن کا آغاز، قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز کراچی سے مدینہ روانہ ہوگئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز ہو گیا۔ حج آپریشن کے سلسلے میں پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 773 کے ذریعے 328 عازمین کو لے کرمدینہ کے لیے روانہ ہو گئی۔

ڈائریکٹر حج کراچی سجاد حیدر، ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام امتیاز شاہ نے کراچی ایئرپورٹ پر عازمین کو رخصت کیا، سی اے اے اور پی آئی اے کے حکام بھی موجود تھے۔

لاہور سے حج 2023 کی پہلی فلائٹ سیرین ایئر ای آر 2921 کے ذریعے صبح 05 بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے مقدس سرزمین کے لیے روانہ ہوئی، افتتاحی پرواز پر 279 حجاج سوار تھے۔

وزیر اعظم کے اعزازی کوآرڈینیٹر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی علامہ شبیر احمد عثمانی، ڈائریکٹر حج اقرار احمد اور ایئرپورٹ مینیجر نذیر احمد خان نے عازمین کو رخصت کیا۔ اسلام آباد سے پہلی پرواز پی کے 743 آج رات 9 بجکر 15 منٹ پر مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کے لیے پی آئی اے بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیارے استعمال کر رہی ہے، پی آئی اے 320 خصوصی حج اور شیڈول پروازوں سے 65 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔

Advertisement

قبل از حج فلائٹ آپریشن 22 جون تک جاری رہے گا، جب کہ بعد از حج فلائٹ آپریشن 2 جولائی سے 2 اگست تک مکمل ہوگا۔ پی آئی اے حج آپریشن کی پروازیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، سیالکوٹ، فیصل آباد، سکھر، رحیم یار خان سے آپریٹ ہوں گی۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement