پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن پھٹ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے 72 انچ قطر کی پائپ لائن بیک پریشر کے باعث پھٹ گئی۔
پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کو مزید ایک کروڑ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی جب کہ بڑی مقدار میں پانی ضائع ہو رہا ہے۔
پمپنگ اسٹیشن کے قریبی رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز پائپ لائن پھٹ گئی تھی جس کا مرمتی کام جاری ہے۔