Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کیلئے ہفتے کی چھٹی بحال کردی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے نئے اوقات کار جاری کردئے۔ اسٹیٹ بینک اور کمرشل و مائیکرو فنانس  بینکوں میں ہفتہ کی چھٹی بحال کردی گئی ہے۔


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے دفاتر پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے شام 5:30 تک خدمات فراہم کریں گے۔دوپہر1:30 سے 2:15 تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہوگا۔


جمعہ کو اسٹیٹ بینک کے دفاتر صبح 9 سے شام 6 تک کھلے رہیں گے، ایک بجے تا ڈھائی بجے تک جمعہ کی نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کے دفاتر ہفتہ اور اتوار کے روز بند رہیں گے۔


بینک اور مالیاتی ادارے اپنے کاروباری تقاضوں اور اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے  اپنے کاروباری اوقات مقرر کرسکتے ہیں۔



عوام اور کاروباری طبقہ کو خدمات کی فراہمی کے لیے کمرشل اور مائیکروفنانس بینکس کاروباری مراکز، کمرشل سینٹر اور بڑے شہروں میں ہفتہ کو اپنی مخصوص شاخیں کھول سکتے ہیں۔ بندرگاہ اور کسٹم ہاؤس میں بینکوں کے بوتھ معمول کے مطابق 24 گھنٹے خدمات فراہم کریں گے۔


 کمرشل اور مائیکروفنانس بینک ہفتہ کو کھلنے والی برانچوں کی فہرست اسٹیٹ بینک کو فراہم کرنے کے ساتھ عوام الناس کے لیے ویب سائٹ پر بھی جاری کریں گے۔


ہفتہ کو کھلنے والی بینکوں کی شاخوں پر نمایاں طور پر لکھنا ہوگا کہ یہ برانچ ہفتہ کو کھلی رہے گی، نئے اوقات کار پر فی الفور عمل درآمد ہوگا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement