Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

پاکستان کے مختلف شہروں میں ٹیلی نار کی سروس متاثر

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کے مختلف شہروں میں ٹیلی نار استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ فون کالز ، میسجز اور ڈیٹا سروس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹیلی نار نے بھی مسئلہ کی تصدیق کردی ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کمپنی نے بتایا کہ متعدد آپٹیکل فائبر کٹ جانے سے سروس متاثر ہوئی ہے۔




پیغام میں کمپنی نے بتایا  سروس پرووائڈر نیٹ ورکس کے متعدد آپٹیکل فائبر کٹ جانے سے متعدد مقامات پر ٹیلی نار سروس متاثر ہوئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے سروس کی بحالی کے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ صارفین اس سے کم از کم متاثر ہوں۔

 

ٹیلی نار کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں آپٹیکل فائبر کے مسئلے کی وجہ بیان نہیں کی گئی اور نہ ہی بتایا گیا کہ ملک کے کن مقامات پر صارفین اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ بیان میں یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ سروس کی بحالی میں کتنا وقت لگے گا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement