Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کے پی ٹی ٹینس لیگ کا ٹائیٹل عثمان اعجاز کے نام، خواتین کے مقابلوں میں شیزا ساجد کامیاب

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

اسلام آباد کے ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے کراچی پورٹ ٹرسٹ ٹینس لیگ ٹورنامنٹ کا اختتام ہوگیا۔ لیگ کی مختلف کیٹگریز میں کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق کے پی ٹی ٹینس لیگ کے مینز اوپن سنگلز فائنل میں عثمان اعجاز نے شاندار کارکردگی دکھائی اور اسٹریٹ سیٹ میں کامیابی حاصل کی۔ عثمان اعجاز نے حمزہ عاصم کو چھ تین اور چھ دو کے اسکور سے شکست دی۔

 

خواتین کے مقابلوں میں شیزا ساجد نے میدان مارا لیا۔ شیزا ساجد نے بھی فائنل میں سوہا علی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹ میں ہرادیا۔ فائنل میں شیزا ساجد کی فتح کا اسکور چھ دو اور چھ چار رہا۔

 

بوائز کی انڈر 12 کیٹگری میں حسن عثمانی نے عبدلواسع کو چھ دو اور چھ دو کے اسکور سے ہرا کر ٹائیٹل جیتا۔ جبکہ انڈر 16 کیٹگری میں سمیر کیانی کامیاب رہے۔ سمیر کیانی نے فائنل میں حاذق عاصم کو سخت مقابلہ کے بعد سات پانچ اور سات پانچ کے اسکور سے شکست دی۔


مہمان خصوصی کے پی ٹی چیئرمین بریگیڈیئر طارق بشیر نے جیتنے والے اور رنر اپ میں انعامات تقسیم کئے۔ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے ڈائریکٹر فضل سبحان نے تعاون پر چیئرمین کے پی ٹی نادر وڑائچ کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement