Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

کراچی میں رینجرز کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement
شہر قائد میں رینجرز کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام گیا ہے۔ پاکستان رینجرز (سندھ) نے ساؤتھ سٹی ہسپتال کلفٹن کے تعاون سے کراچی کے علاقے آر سی ڈی گراؤنڈ سعود آباد میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا ہے۔ فری میڈیکل کیمپ میں علاقے کے غریب اور مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔


فری میڈیکل کیمپ میں ڈیباٹالوجسٹ، ای این ٹی اسپیشلسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ، چائلڈ اسپیشلسٹ، جنرل فزیشن، آئی اسپیشلسٹ،ہومیو پیتھک، گائنا کالوجسٹ اور رینجرز کے ڈاکٹرز نے 16000سے زائد مریضوں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا طبی معائنہ کیا اورمفت ادویات فراہم کی گئی ہیں۔


ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے شوگر،ای سی جی، کولیسٹرول ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ، کورونا، پولیو اورخسرہ سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی گئی۔ فری میڈیکل کیمپ میں مستحق افراد میں راشن بھی تقسیم کیا گیا اور بچوں کے کھیلنے کے لیے جھولے بھی لگائے گئے۔


ترجمان سندھ رینجرز  کا کہنا تھا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم سول،سماجی، سیاسی شخصیات، پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ افسران نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ علاقے کے لوگوں نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام کو سراہا۔
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement