Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

شعیب اختر ٹک ٹاکر بن گئے

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ایک اور نئے کیرئیر کا آغاز کردیا۔ شعیب اختر نے معروف ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر انٹری دے دی۔ اور اس طرح شعیب اختر بھی باضابطہ طور پر ٹک ٹاکر بن گئے۔ ٹک ٹاک پر شعیب اختر کا اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے۔

 

بے باک تجزیوں اور اپنے منفرد انداز کے لئے مشہور شعیب اختر کے ٹک ٹاک جوائن کرنے کے چند گھنٹوں میں ہی انکے فالوورز کی تعداد 30 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ انکی پہلی ویڈیو کو بھی ساڑھے 3 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

 



شعیب اختر نے ٹک ٹاک پر اپنی پہلی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے پیغام میں لکھا کہ بلاآخر وہ ٹک ٹاک پر آگئے ہیں۔ انہوں نے ٹک ٹاک ایک اچھے مقصد کے لئے جوائن کیا ہے اور کوشش کریں گے کہ اسی پر عمل کریں۔

 

ویڈیو میں شعیب اختر نے پیغام دیا کہ انٹرنیٹ پر کوئی بھی چیز اپ لوڈ یا پوسٹ کرنے سے پہلے سوچیں کہ آپکے اس طرز عمل سے کسی کو نقصان تک نہیں ہورہا، کسی کی دل آزاری تو نہیں ہورہی، سوچ سمجھ کر انٹرنیٹ پر چیزیں اپ لوڈ کریں اور اپنا خیال رکھیں۔

Advertisement

 

شعیب اختر کا شمار پاکستان سمیت دنیا بھر کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں انکے چاہنے والے موجود ہیں۔ شعیب اختر کرکٹ میں اپنی برق رفتار باؤلنگ کی وجہ سے مشہور تھے۔ کرکٹ میں آج بھی تیزترین گیند کرانے کا ریکارڈ شعیب اختر کے پاس ہی ہے۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement