Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، انٹربینک میں قیمت 226 روپے 50 پیسے ہوگئی

پاکستان میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور آج بھی کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر پھر مہنگا ہونا شروع ہوگیا۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے میں 35 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں آج ڈالر کی قدر 35 پیسے مذید بڑھ چکی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 226 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر کا ریٹ 226 روپے 15 پیسے تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 227 روپے سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 47 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 39755 پر آ گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts