Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیراعلی سندھ کا حیدرآباد میں ایشیا کی پہلی مینٹل ہیلتھ یونیورسٹی بنانے کا اعلان

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ایشیا کی پہلی مینٹل ہیلتھ یونیورسٹی بنانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلی نے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں سَر کاواس جی جہانگیر انسٹیٹیوٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیویورل سائنسز میں (او پی ڈی) کمپلیکس اور فیمیل وارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں اعلان کررہا ہوں یہاں پر ایشیا کی سب سے بڑی مینٹل ہیلتھ یونیورسٹی بنائیں گے اور اِس منصوبے کو پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت پُورا کرے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب میں موجود صوبائی وزیر جامعات اسماعیل راہو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”اسماعیل صاحب ہمیں یہ یونیورسٹی جلدی بنانی ہے اِس پر کام شروع کریں، یہ نہیں کہ بنتی رہے گی بناکر بھی دیکھائیں گے“۔

خیال رہے صوبائی حکومت کی جانب سے حیدرآباد کے 150 سال پرانے سرکاواس جی جہانگیر انسٹی ٹیوٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیویورل سائنسز کواَپ گریڈ کرکے یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts