Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

یواے ای میں سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار کیلئے ایک سال کی تنخواہ اور چھٹیاں دینے کا اعلان

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار کرنے کے لیے ایک سال کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی  دینے کا اعلان کردیا۔

امارات کی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے تنخواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی  دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق جنوری 2023 سے ہوگا۔

چھٹی حاصل کرنے والے سرکاری ملازم کو اپنی سالانہ چھٹی اور بغیر تنخواہ چھٹی کو بھی اس میں شامل کروانے کا اختیار حاصل ہوگا۔

امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ  نے رواں سال جولائی میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی۔

دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم کے تحت سرکاری ملازم کاروبار کےلیے کوشش کرسکیں گے۔  یواے ای حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد مستقبل میں امارات کی  معیشت کوفائدہ پہنچانا ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement