Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

سیفی کالج کو ٹرسٹ کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست، ڈائریکٹر اسٹیوٹا کی عدم پیشی پر عدالت برہم

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

کراچی کے مستند سیفی ٹیکنیکل کالج کو ٹرسٹ کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت میں ڈائریکٹر کی عدم پیشی پر عدم نے برہمی کا اظہار کیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں سیفی ٹیکنیکل کالج کو ٹرسٹ کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم کے باوجود ڈائریکٹر اسٹیوٹا پیش نہ ہوئے جس پر ججز نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت ڈائریکٹر اسٹیوٹا کو 5 دسمبر کو مکمل ریکارڈ اور رپورٹ کے ساتھ پیش  ہونے کا حکم دیا۔ جج کا کہنا تھا کہ اگر ڈائریکٹر اسٹیوٹا پیش نہ ہوئے تو سخت حکم جاری کرنا پڑے گا۔

درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ کالج کو ٹرسٹ کے حوالے کیا جارہا ہے اور غیر واضح معاہدے سے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

وکیل کے مطابق ضلع  کے واحد ٹیکنیکل کالج میں سینکڑوں طلبا انجنیرنگ کی تعلیم حاصل کررہے ہیں کالج کا انتظام ٹرسٹ سے واپس لیا جائے۔ مستند تعلیمی ادارے کو کسی ٹرسٹ کے حوالے کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ غیرقانونی فیصلہ سے طلبا میں شدید بے چینی ہے۔

Advertisement
Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement