Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

واٹس ایپ کا نیا فیچر، ایک ساتھ 32 لوگ ویڈیو کال کرسکیں گے

میٹا کی ملکیت انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ نے پیر کے روز ایک نئے کال لنکس فیچر کا اعلان کیا۔

زکربرگ کے مطابق واٹس ایپ کال لنکس سے صرف ایک ٹیپ پر کال شروع کی جاسکے گی اور اس میں شامل بھی ہوا جاسکے گا۔

زکربرگ نے اپنے بیان میں کہا کہ، “ہم اس ہفتے سے واٹس ایپ پر کال لنکس شروع کر رہے ہیں تاکہ آپ ایک ہی ٹیپ سے کال شروع کرسکیں۔ ہم 32 صارفین تک کے لیے محفوظ انکرپٹڈ ویڈیو کالنگ کی بھی جانچ کر رہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق صارفین کالز ٹیب کے اندر موجود ’کال لنکس‘ آپشن کو ٹیپ کر سکتے ہیں اور آڈیو یا ویڈیو کال کے لیے لنک بنا سکتے ہیں، اسے فیملی اور دوستوں کے ساتھ آسانی سے شیئر کر سکتے ہیں۔

صارفین کو کال لنکس استعمال کرنے کے لیے ایپ کے تازہ ترین ورژن کی ضرورت ہوگی اور اس ہفتے سے اس فیچر کا رول آؤٹ شروع ہوگا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts