Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سیلاب سے بچنے کیلئے جامعہ کراچی کے طلبہ نے منفرد مکانات کا ماڈل پیش کردیا

جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول  اسٹڈیز  کے آرکیٹیکچر کے طلبہ نے مستقبل میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے منفرد مکانات کا ماڈل پیش کردیا۔ طلبہ کی جانب سے گھروں کی تعمیر کا کم خرچ، پائیدار اور قابلِ حرکت گھروں کا نمونہ پیش کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی کے طلبہ کے تیار کردہ گھر کا اسٹریکچر زیادہ تر بانس سے بنا ہوا ہے اور مختلف فریموں کو ایک ساتھ ملا کر دیواریں بنائی گئی ہیں۔

تیار کردہ مکانات کو خاندان کی پسند کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے اور سیلابی صورتحال میں دیوار کو بنیاد اور چھت سے ہٹایا جا سکتا ہے جبکہ جان بچانے کے لیے انتہائی حالات میں اسے بیڑے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

گھروں میں تعمیر کے لئے بانس، چٹائی، کیچڑ، دوبارہ قابلِ استعمال پلاسٹک کی بوتلوں اور ٹائرز وغیرہ کا استعمال کیا گیا ہے۔ ایک گھر کی تعمیراتی سامان کی لاگت 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک آئے گی اور رہن سہن میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

گھروں کی خاص بات ہے یہ ہے اگر پانی کے بہاؤ سے نقصان پہنچنے یا بہہ جانے کا اندیشہ ہو تو کم وزن ہونے کی وجہ سے انہیں با آسانی اسے کسی دوسری جگہ منتقل بھی کیا جاسکے گا اور اپنا سامان بھی اس میں محفوظ کیا جا سکے گا۔

حالیہ سیلاب 10 فٹ تک آیا تھا گھروں کو مزید محفوظ بنانے کے لئے بیرونی دیواروں کو 15 فٹ اونچا رکھا جائے گا تا کہ پانی داخل نہ ہو سکے۔ ہونہار طلبہ کی اس کاوش کو تعمیراتی شعبے نے قابلِ عمل قرار دیتے ہوئے جلد عملی جامہ پہنانے کا عندیہ دے دیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts