Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

فاروق ستار بہت جلد ایم کیو ایم کا حصہ بنیں گے، خالد مقبول بھی پارٹی مضبوط کرنا چاہتے ہیں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بہت جلد فاروق ستار ایم کیو ایم میں واپس آجائیں گے۔ خالد مقبول صدیقی کی بھی یہی خواہش ہے کہ تمام ناراض ارکان واپس آجائیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں وسیم بادامی کو انٹرویو میں کہا کہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے انکی ممبرشپ معطل کی ہوئی تھی میں ایم کیوایم میں ہی تھاکسی دوسری جماعت میں نہیں گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے بطور ڈپٹی کنونیئر سے معطل کیا گیا تھا میں پھر بحال ہوگیا ایم کیوایم میں عہدے مشاورت سے ہی دیے جاتے ہیں، میرا نام خواجہ اظہارالحسن نے تجویز کیا تھا میرے نام کی توثیق دیگر تمام ڈپٹی کنوینئرز نےکی۔

خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستارکو بھی پارٹی میں واپسی کا کہا ہے خالد مقبول چاہتے ہیں پارٹی کے دیگر ناراض لوگ بھی واپس آئیں۔ ایم کیوایم کو اس تمام صورتحال میں بہت نقصان ہوا ہے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان کے کنوینئر خالدمقبول صدیقی چاہتے ہیں کہ تمام لوگوں کو جوڑ کر پارٹی مضبوط کی جائے۔

Advertisement

کامران ٹیسوری نے کہا کہ فاروق ستار ایم کیو ایم سے باہر ہے ہی نہیں فاروق ستار جب آزاد الیکشن لڑنےجا رہے تھے تو انہیں منع کیاتھا ان کو کہا گیا آپ پتنگ کےنشان سےہی الیکشن لڑیں فاروق ستار ایم کیوایم کاحصہ بنیں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وفاق کو گورنر کیلئے نام بھیجےتھےجو منظور نہیں ہوئے وفاق کو گورنرشپ کیلئےمزید 2 نام بھیجے نئے ناموں میں ایک نام میراوردوسراوسیم بھائی کا تھا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ ہم نے نسرین جلیل کےنام کی منظوری کیلئے 4 مہینے تک انتظار کیا نسرین جلیل کی بیماری وجہ سے نام منظور نہیں ہو سکا ایم کیوایم چاہتی تھی کہ نسرین جلیل گورنربنیں، مخلوط حکومت ہے اس وجہ سے زیادہ بات نہیں کرنا چاہتا۔

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement