Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

فواد عالم کی قائداعظم ٹرافی میں شاندار سینچری، سرفرازاحمد کے 78 رنز

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان کرکٹ کے سب سے پریمیئر ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کے دوہزاربائیس تیئس سیزن کا آغاز ہوچکا ہے۔ سندھ کی نمائندگی کرنے والے فواد عالم اور سرفرازاحمد نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی سے صلاحیتوں کا لوہا منوالیا۔

راولپنڈی کے پنڈی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سندھ اور سینٹرل پنجاب کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں فواد عالم ایک بار پھر ٹیم کیلئے چٹان ثابت ہوئے۔

فواد عالم نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی۔ فواد عالم نے فرسٹ کلاس کیرئیر کی 42 ویں سینچری اسکور کی۔ فواد عالم نے اس دوران فرسٹ کلاس کیرئیر میں 14 ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔

فواد عالم نے 186 گیندوں پر 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فواد عالم کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے۔ 

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سندھ ٹیم کے سینیئر بلے باز سرفرازاحمد نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78 رنز کی اننگز کھیلی۔ ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹر صائم ایوب نے 71 رنز بنائے۔

Advertisement

سینٹرل پنجاب کے خلاف سندھ کی ٹیم میچ کی پہلی اننگز میں 368 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ فواد عالم 127 رنز کے ساتھ اننگز کے سب سے کامیاب بیٹر رہے۔ 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement