Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ڈینگی کا پھیلاؤ، کورونا کیلئے قائم ایچ ڈی یوز کو ڈینگی وارڈ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ڈینگی وبا بے قابو ہوگئی۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈینگی میں مبتلا مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ڈینگی کے 403 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

کراچی میں ڈینگی کے مریضوں میں ہوشربا اضافے پر حکومت نے کورونا کیلئے قائم ایچ ڈی یوز کو ڈینگی آئسولیشن وارڈز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی میں کورونا وائرس کیلئے قائم کئے گئے 32 ایچ ڈی یوز کو ڈینگی آئسولیشن وارڈز میں تبدیل کیا جائے گا۔ نئے ڈینگی آئسولیشن وارڈ میں مچھر دانیا اور عملے کو بھی الرٹ کیا جائے گا

وزیرصحت کی ہدایت پر ڈینگی کے مریضوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو پلیٹلٹس اور میگا یونٹس کی فراہم کی بھی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کراچی میں ایک دن میں ڈینگی وائرس کے 403 کیسز رپورٹ ہوگئے ہیں جس کے بعد ستمبر کے ابتدائی دو ہفتوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔

ڈینگی بخار دنیا بھر میں مچھروں سے سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے اور یہ 4 اقسام کے ڈینگی وائرسز کا نتیجہ ہوتا ہے۔

ڈینگی کے  مرض سے بچاؤ کے لیے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ کسی بھی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیا جائے، عام لوگوں کی توجہ صرف گندے پانی کی جانب جاتی ہے لیکن اس مرض کو پھیلانے میں اہم ترین کردار صاف پانی ادا کرتا ہے۔

مچھر دانیوں اور اسپرے کا استعمال لازمی ہے کیوں کہ ایک مرتبہ یہ مرض ہوجائے تو اس وائرس کو جسم سے ختم ہونے میں دو سے تین ہفتوں تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts