Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عدالت کا دعا زہرہ کو غیرضروری تاریخوں پر پیش نہ کرنے کا حکم

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے سرکاری وکیل کوہدایت دی کہ جب تک حکم نہ دیں دعا زہرہ کو عدالت میں پیش نہ کیا جائے۔ آج پیشی کا حکم صرف ماحول دیکھنے کیلئے دیا تھا۔

لاہورجاکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کو پولیس نے کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ آج دعا کی پیشی کا حکم یہ بات یقینی بنانے کے لئے تھا، وہاں ماحول ٹھیک ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل کوہدایت دی کہ جب تک حکم نہ دیں دعا کو پیش نہ کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دعا زہرہ کو غیرضروری تاریخوں پر بھی پیش نہ کیا جائے، جب عدالت ضرورت محسوس کرے گی دعا کو پیش کرنے کے احکامات دیں گے، اور دعا سے ملاقات کی درخواست جب آئے گی اس وقت دیکھا جائے گا۔

عدالت نے دعا زہرا کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔ اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اس سے قبل دعا زہرہ کو کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر تفتیشی افسر نے صحافیوں پر پستول تان لی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts