Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
Advertisement

ملک میں سیاسی عدم استحکام سے ڈالر بےلگام، انٹربینک میں قیمت 233 روپے ہوگئی

Stay updated - Follow TOK on WhatsApp for instant alerts!
0:00 / --:--
Advertisement

پاکستان میں جاری سیاسی بحران نے ملکی معیشت کو داؤ پر لگادیا ہے۔ ملک بھر میں سیاسی بحران کے باعث امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بےقدری کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹربینک میں آج بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر بے لگام ہو گیا اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے، امریکی کرنسی 3 روپے 12 پیسے مہنگی ہونے کے بعد 233 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 233 روپے سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور ڈالر 229.88 روپے پر  بند ہوا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجب کے انتخاب کے معاملے سے متعلق سیاسی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے روپیہ دباؤ میں رہا۔ ڈیمانڈ کے محاذ پر درآمد کنندگان نے روپے کی گراوٹ کے پیش نظر اپنے لیٹر آف کریڈٹ کو تیزی سے کھولنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔

برآمد کنندگان بھی اپنی رقوم کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے بیرون ملک رقم بھیج رہے ہیں۔ حکومت سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے گائیڈ لائنز جاری کرے کہ برآمد کنندگان ادائیگیاں موصول ہونے کے فوراً بعد اپنی ڈالر کی آمدنی کو روپے میں تبدیل کریں۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق برآمد کنندگان کی جانب سے اپنی روپے کی کمائی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کی کوشش اور روپے میں منتقلی میں تاخیر نے شرح مبادلہ پر انتہائی دباؤ ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کی نمایاں کمی ہے۔ خدشہ ہے مقامی کرنسی مسلسل گرتی رہے گی کیونکہ ڈالر کی اڑان کو روکنے کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

 

Share

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
🚫 Ad blocker detected. Please disable your ad blocker to support our content.
Close Button
Advertisement