پاکستان کے معروف اینکرپرسن ، مذہبی اسکالر اور سیاست دان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا دنیا سے گزرے 40 دن ہوگئے۔ انکے چہلم کے موقع پر پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے عوام کیلئے پیغام دیا ہے۔
ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی وفات کے حوالے سے ٹویٹ کی ، جس میں انہوں نے سب سے درخواست کی ہے کہ وہ عامر لیاقت کے لیے دعا کریں کیونکہ آج ان کی وفات کو 40 دن ہو گئے ہیں۔
Allah Pak Marhoom #AamirLiaquat ke darajat buland fermaye aur unki khataon se dar guzar ferma kar unki bakhshish fermaye aameen. Aaj unko iss dunya se gaye hue 40 din hogaye, duaa e maghfirat ki darkhwast.
— Dr Bushra Iqbal🇵🇰 (@DrBushraIqbal) July 19, 2022
اس سے قبل روان ماہ مرحوم عامر لیاقت کی 51 ویں سالگرہ کے موقع پر بھی ان کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے ایک یادگار ویڈیو شیئر کی تھی ۔
واضح رہے کہ 9 جون کو عامر لیاقت حسین کا کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں واقعے اپنے آبائی گھر میں اچانک انتقال ہوگیا تھا۔ عامرلیاقت حسین کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔